الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی 25 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس منظور کرلیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ منحرف ارکان پنجاب اسمبلی سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔ خیال رہے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی نے وزیراعلٰی پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے 25 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس بھیجا گیا تھا۔
پنجاب اسمبلی کے نااہل قرار دیئے گئے اراکین
پی پی217 ملتان 7 سے محمد سلمان نعیم، پی پی 288 ڈی جی خان 2 سے محسن عطا خان کھوسہ، پی پی 7 راولپنڈی 2 سے راجہ صغیر احمد، پی پی 83 خوشاب 2 سے ملک غلام رسول اور پی پی 90 بھکر 2 سے سعید اختر خان شامل ہیں۔ پی پی97 فیصل آباد ایک سے محمد اجمل، پی پی 125 جھنگ 2 سے فیصل حیات جبوانہ، پی پی 127 جھنگ 4 سے مہ محمد اسلم، پی پی 140 شیخوپورہ 6 سے میاں خالد محمود، پی پی 202 ساہیوال 7 سے ملک نعمان لنگڑیال، پی پی 158 لاہور سے عبدالعلیم خان، پی پی 224 لودھراں ایک سے زوار حسین وڑائچ، پی پی 228 لودھراں 5 سے نذیر احمد خان اور پی پی 237 بہاولنگر ایک فدا حسین شامل ہیں۔
Discussion about this post