ٹویٹر پر اکثر مختلف طرح کے مقابلے ہوتے رہے ہیں۔ صارفین مختلف ویڈیو اور تصاویر اپلوڈ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس پر اتنے لائکس آنے پر وہ ویسی ہی ویڈیو یا تصویر بنا کر اپلوڈ کریں گے۔ اسی طرح اکثر بڑے بڑے برانڈز بھی صارفین کو مختلف طرح کے مقابلوں میں شریک کرتے ہیں۔ کبھی کبھی صارفین خود بھی برانڈز سے اپنی من پسند اشیا حاصل کرنے کے لیے برانڈز کے ساتھ کسی مقابلے میں شریک ہو جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ پچھلے ہفتے ہوا جب ایک پاکستانی صارف نے نامی گرامی پیزا ریسٹورنٹ سے ایک پیز۱ ڈیل جیتنے کے لیے ایک ٹویٹ پر 10 ہزار لائکس حاصل کرنے کے ایک مقابلے میں شرکت کی۔ معاملہ تب بگڑا جب ہدف پورا ہونے پر متعلقہ ریسٹورنٹ نے ان نے پیزا ڈیل پر بحث شروع کر دی۔ دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ اس قدر بڑھا کہ پوراٹوئٹر اسی بارے میں بات کرنے لگا۔
ہوا کیا تھا؟
ٹیوٹر پر زوحاد نامی صارف نے پیزا ریسٹورنٹ سے ان باکس میں پوچھا کہ ایک ایکسٹرا لارج پیزا، چھ گارلک بریڈز اور کوکا کولا کے لیے انہیں کتنے لائکس اکٹھے کرنے پڑیں گے۔ پیزہ ہٹ نے جواب میں کہا 10 ہزار۔ زوحاد نے یکم اکتوبر کی شام کو اس گفتگو کا اسکرین شوٹ ایک ٹویٹ میں شیئر کیا۔
I mean it’s worth a try. pic.twitter.com/rCqcqlSo8z
— Zohad (@Zohadtweets) October 1, 2021
ان کی پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ ڈھائی گھنٹے میں ایک ہزار لائکس آ گئے تھے۔ اگلے دن ان کا 10 ہزار لائکس کا ہدف مکمل ہوا تو انہوں نے متعلقہ ریسٹورنٹ کو اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ بھیجا تو جواب میں ریسٹورنٹ نے کہا کہ ان کے پاس ایکسٹرا لارج پیزا نہیں ہیں۔ وہ انہیں لارج پیزا بھیجیں گے، وہ بھی 2ہفتوں کے بعد۔زوحاد نے انہیں جواب میں کہا کہ ان کی جو بات ہوئی تھی وہی پوری ہونی چاہئیے۔ وہ اس سے کم پر نہیں مانیں گے۔ انہوں نے اس گفتگو کا بھی اسکرین شاٹ اپنی ٹوئٹر وال پر شیئر کیا اور ساتھ لکھا کہ آپ اپنا پیزا رکھیں۔ مجھے نہیں چاہئیے۔ یہ ان تمام لوگوں کی بے عزتی ہے جنہوں نے اس پوسٹ میں حصہ لیا۔ میں اب کبھی آپ کے ریسٹورنٹ نہیں جائوں گا۔
Will take 2 weeks ? Large only ?
Forget it, keep your pizza man, don’t want it. This is disrespectful to all the people who participated. I’m not going to pizza hut ever again. pic.twitter.com/BJBqxllzJq— Zohad (@Zohadtweets) October 2, 2021
اس پوسٹ کے نیچے صارفین نے ریسٹورنٹ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ایک صارف نے کہا کہ اگر زوحاد ابھی آرڈر کرے تو آپ اسے20 منٹ میں پیزا بھجوا دیں گے لیکن اب آپ کو پیزا بھیجنے کے لیے 2 ہفتے چاہئیے؟
تار نے زوحاد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر زوحاد اس معاملے کو اتنا آگے نہیں بڑھانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی وجہ سے کسی کی نوکری خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے۔ یہ بس ایک مقابلہ تھا جس کے بعد جو ہوا وہ سب کے سامنے ٹوئٹر پر ہے۔ وہ اس بارے میں مزید کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔ ریسٹورنٹ نے اس ساری بحث کو دیکھتے ہوئے 6 اکتوبر کو اپنےاکاؤنٹ پر ایک پیزے کی شکل میں اسمائلی شیئر کرتے ہوئے زوحاد سے معافی مانگی اور ان سے درخواست کی کہ وہ انہیں پیزا بھیجنے دیں۔زوحاد نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی معافی تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان غلطی کرتا ہے لیکن ان غلطیوں کو سب کے سامنے ماننا انسان کا کردار دکھاتا ہے۔ انہوں نے اس ٹوئٹ کے جواب میں پانچ لوگوں کے ٹوئٹر ہینڈل لکھے اور کہا کہ وہ اپنی جگہ انہیں پیزاحاصل کرنے کے لیے نامزد کرتے ہیں۔اس کے بعد بھی ٹویٹر صارفین ریسٹورنٹ اور زوحاد کو ٹیگ کر کے ٹویٹس کرتے رہے۔ صارف صباح ملک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ سو فیصد انہوں نے اس پیزے پر جادو کیا ہوا ہے۔ اور یہ زوحاد کو کھا جائے گا۔
— Sabah Malik (@sabahbanomalik) October 6, 2021
ایک اور صارف ارحم نے لکھا کہ زوحاد نے متعلقہ پیزا ریسٹورنٹ کو پچھلے کچھ دنوں میں لاکھوں روپے مالیت کی پبلک ریلیشن مفت میں فراہم کی۔ انہیں اس کے گھر کے قریب فرنچائز کو کال کرنے اور زوحاد کے خاندان کو کھانا بھیجنے میں دو سیکنڈ لگتے لیکن انہوں نے ہزار روپے کی خاطر اس اچھی شہرت کو گٹر میں بہانے کا فیصلہ کیا۔
Zohad gave Pizza Hut millions of rupees worth of free PR over the last few days, it would take two seconds for them to call a franchise near him and send him food for his family. Instead they decided to throw all that good publicity down the drain for what amounts to 1000 rupees.
— Arhum (@arhuml92) October 2, 2021
ایک صارف نے لکھا کہ انہوں نے ریسٹورنٹ اور زوحاد کے بارے میں اتنی ٹوئٹس پڑھی ہیں کہ وہ اب دوپہر کے کھانے میں پیزا کھانا چاہتی ہیں لیکن یقیناًً اُس ریسٹورنٹ سے نہیں۔
Discussion about this post