صبح سویرے عوام کو ایک بری خبر یہ سننے کو ملی کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 8روپے 3پیسے کا اضافہ کردیا۔ جس کے بعد 137روپے 79پیسے میں ملنے والا پیٹرول اب 145روپے 82روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 8روپے 14پیسے اضافہ کرکے اسے 142روپے 62پیسے تک پہنچا دیا گیا ہے۔ مٹی کا تیل 6روپے 27پیسے کے اضافے کے بعد اب 116روپے 53پیسے کا ہوچکا ہے۔ جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 108روپے 35کے بجائے اب 114روپے 7پیسے ہوگئی ہے۔ یعنی اس میں 5روپے 72پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ستم ظریفی یہ ہے کہ عام طور پر حکومت ہر ماہ کی یکم یا پھر 15تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرتی ہے لیکن اس بار حکومت نے 5تاریخ پر عوام پر پیٹرول بم گرادیا ہے۔جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت پھر بھی خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے اور مجبوراً قیمت بڑھانی پڑے گی۔سوشل میڈیا پر عوام حکومتی فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج کررہے ہیں۔ طلحہ جٹ نے دلچسپ پوسٹ لگا کر عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بیل گاڑی استعمال کریں۔
Price of petrol in Pakistan is very high 😂#PetrolDieselPriceHike pic.twitter.com/mjrVg0nKIk
— Talha Jutt (@JuttLife01) November 5, 2021
کچھ ایسا ہی ایک اور صارف ماجد پرویز نے پٹرول پمپ کے باہر ایک جوڑے کی تصویر لگا کر پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمت کو نشانہ بنایا ہے۔
Petrol Rs 145.82/ltr
Baby take me somewhere expensive
Le Baby: to Petrol pump😁#PetrolDieselPriceHike pic.twitter.com/Z5kCaSq0UY— Majid Parvez (@MajidParvez9) November 5, 2021
عبیدالرحمان نے بھی کچھ ایسا ہی طنزیہ اظہار خیال کیا ہے۔
Situation Now in Pakistan 🤨😆 #PetrolDieselPriceHike pic.twitter.com/3Zmo14T0p4
— Obaid-ur-Rehman (@ObaidurRehman36) November 4, 2021
سعید احمد کا خیال ہے کہ کچھ دنوں میں پیٹرول کے ساشے ملیں گے ۔
Coming Soon !!#PetrolDieselPriceHike pic.twitter.com/OvMG1LPIVL
— Saeed Ahmed (@imSaeedAhmed) November 5, 2021
Discussion about this post