پیڑولیم مصنوعات میں اضافے پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔ مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کی جہاں پیٹرول پمپس پر نئی قیمتوں میں توُ توُ میں میں دیکھنے کو مل رہی ہے وہیں سوشل میڈیا پر بھی دل کی بھڑاس نکالی جارہی ہے۔ ٹوئٹر پر بھی ‘پیٹرول پرائس’ کے مختلف ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں، کسی صارف نے وزیراعظم سے گھبرانے کی اجازت مانگی تو کسی نے نئے پاکستان کی مبارکباد دے ڈالی۔ ایک صارف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کیا جس میں بلاول بھٹو تبدیلی پسند آنے کا سوال کررہے ہیں۔
#PetrolPrice hikes upto Rs 10.49 and new prices r 137.79
Diesel prices upto Rs 12.44 and new it reaches upto 134.48
Leee: Paki People to PTI supporters 👇 pic.twitter.com/iYz3L1GNV5— h-m-m-a-d (@iamhmmad1) October 16, 2021
صارف وردہ عباسی نے وزیراعظم عمران خان کی اقتدار سے پہلے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ موجودہ حکومت پر پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر بھرپور تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
Petrol prices increased by a whopping Rs. 10.49. Which will definitely result in inflation #inflation #Petrol #PetrolPrice pic.twitter.com/3IKkkaG7WG
— Adv Warda Abbasi (@abassi_warda) October 16, 2021
صارف طیبہ شاہد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر بے بسی کا اظہار کیا۔
#PetrolPrice Rises Again Upto
Rs 10.49 .. 😣
Dear @ImranKhanPTI This iS For Yew👇 pic.twitter.com/My8fBUtZ3T— Tayyab Shahid (@tayyabrajput41) October 16, 2021
صارفین جہاں ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے حکومت پر طنز کے تیر برسارہے ہیں وہیں کچھ صارفین دلچسپ اور مزیدار میمز بھی شیئر کرکے اپنے غصہ کا اظہار کررہے ہیں۔
Situation #PetrolPrice pic.twitter.com/RKyUYz20LY
— Islamabadian (@Islaamabad) October 16, 2021
مزید پڑھیں:
Discussion about this post