ہرماہ کی طرح اس ماہ کی بھی 15 تاریخ کو حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرادیا ہے، ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے تین پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 159.86 روپے ہوگئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9.53 اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 154.15 ہو گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو عام طور میں ملک میں مہنگائی میں اضافے سے تعبیر کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جب بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائی دودھ، دہی، گھی، تیل، پھل، سبزی سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنا کو ملا ہے۔
نوٹی فیکشن سامنے آنے پر رات گئے پہلے سے مہنگی روز مرہ استعمال کی چیزوں کو مزید مہنگا کردیا گیا، دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں، ہم منڈی سے ایک ہزار روپے میں مال لارہے تھے اب اس پر پانچ سو روپے بڑھ جائیں گے، یہ اضافی کرایہ ہم اشیاء خوردونوش کی قیمت بڑھا کر عوام سے ہی وصول کریں گے۔
پیٹرول مہنگا ہونے سے جہاں عوام سیخ پا ہیں وہیں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا بھی شدید ردعمل سامنے آرہا ہے، سوشل میڈیا پر ایک بار پھر پیٹرول پرائس کے ہیش ٹیگ نمایاں ہیں جہاں صارفین اپنے اپنے انداز میں حکومت کی جانب سے گرائے اس پیٹرول بم کی شدید مذمت کررہے ہیں۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا
مہنگائی، بے روزگاری، غربت، ڈالر اور کرپشن کے بعد عمران خان نے تیل کی قیمتوں کو بھی رکارڈ سطح پر پہنچا دیا: بلاول بھٹو زرداری @BBhuttoZardari
— PPP (@MediaCellPPP) February 16, 2022
Dictated Pak Rupee devaluation has landed Pakistani nation with unaffordable prices per litre of petro products which have been increased by #ImranNiazi Govt to new peak:
Petrol Rs 12 to Rs 160
HD Diesel Rs 10 to Rs 154
Kerosene Oil Rs 10 to Rs 127#petrolprice pic.twitter.com/bZFvc6em23— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) February 15, 2022
#PetrolPrice hits all-time high in Pakistan, sharp increase of Rs 12 per litre will directly effect the common man and increase further inflation in the country. pic.twitter.com/k0xY6cBCRs
— Naz Baloch (@NazBaloch_) February 15, 2022
یاد رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تیل کی قیمت میں 10.8 جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9.43 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت میں 126.97 جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 123.97 ہو گئی ہے۔
Discussion about this post