چٹاگانگ میں کھیلے جاریے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز قومی ٹیم کے بلے بازوں کی شاندار پرفارمنس کی بدولت پاکستان بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دینے کامیاب ہوا اور ٹیسٹ سیریز میں 1۔0 کی برتری بھی اپنے نام کی۔ پہلے روز کے میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے پراعتماد آغاز کیا اور بلے باز عبداللہ شفیق اور عابد علی نے نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 151 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ تاہم عبداللہ شفیق 73 رنز پر مہدی حسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ پچ پر موجود عابد علی بد قسمت ثابت ہوئے اور سنچری مکمل کیے بناء ہی 91 رنز بنا کر تاج السلام کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ جس کے بعد کپتان بابراعظم اور اظہر علی نے مشکل پچ پر اپنی پوزیشن سنبھالی اور بالترتیب 13 اور 24 رنز بناتے ہوئے پاکستان کو جیت کی جانب ہمکنار کیا۔ پاکستان نے 202 رنز کا ہدف 59 ویں اوور میں حاصل کیا۔ بابر اعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام اور حسن مراض نے ایک ایک وکٹ لی۔
Congratulations Pakistan!🇵🇰👏🙌
Pakistan win Chattogram Test by eight wickets, take 1-0 lead in two-match series. #BANvPAK#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/1o1uM5cfLW— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 30, 2021
اس سے قبل پہلی اننگ میں 44رنز کی سبقت ملنے کے باوجود دوسری اننگ میں بنگلہ دیش صرف 157رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 7 ساجد خان نے 3جبکہ حسن علی نے 2شکار کیے۔
ٹیسٹ میچ سے متعلق مزید پڑھیں:
شاہین آفریدی کی تباہ کن بالنگ اور پاکستانی اوپنرز کا پراعتماد آغاز
شاہین کی بلے بازوں کی ناکامی کا داغ دھونے کی کوشش
مشفق الرحیم اور لنٹن داس کے سامنے پاکستانی بالرز بے بس اور لاچار
Discussion about this post