روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ نے ڈالر کی شان بڑھا دی ہے۔ آج ڈالر انٹربینک میں ایک روپے 61 پیسے مہنگا ہو کر 200 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد اب تک ڈالر 17 روپے 7 پیسے تک مہنگا ہوچکا ہے۔ ڈالر کی اس مسلسل بڑھتی قدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا۔ جنہوں نے اسی معاملے پر اب اہم اجلاس طلب کرلیاہے۔ اجلاس میں ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافے کو روکنے کے لیے مشاورت ہوگی۔ اس اجلاس میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور وزارت تجارت کے شرکت کررہے ہیں۔
Discussion about this post