ڈراما دوبارہ میں مہرالنساء کا کردار ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتا ہے جو پاکستانی معاشرے کی کئی دقیانوسی روایات سے پردہ اٹھاتی نظر آتی ہیں جبکہ اس ڈرامے میں ایسے موضوعات کو بھی چھیڑنے کی کوشش کی گئی ہے جس پر گفتگو کرنا بھی پسند نہیں کیا جاتا۔ حال ہی میں ڈرامے کی تازہ ترین قسط میں بھی معاشرے کی ایک ایسی ہی تلخ موضوع کو چھیڑا گیا ہے جس میں ایک بیوہ عورت دوبارہ شادی کرتی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر موضوع بحث بننا مہرو کا دوبارہ شادی کرنا نہیں بلکہ اپنی عمر سے کم عمر کے لڑکے (ماہر) سے نکاح کرنا تھا۔ سوشل میڈیا پر ڈرامے کے حوالے سے ہونے والے تبصروں میں کچھ صارفین نے اس موضوع کو اجاگر کرنے کے حق میں ٹوئٹس کیے۔
It’s a nice drama apart from routine ones. We can see how the society reacts if an older woman marries to a young boy. Generally, in our society, it’s totally fine and acceptable if a seventy years old man marries to a teenage. We need more like such scripts. #Dobara
— Amna Khan (@AalamAmna) January 27, 2022
جبکہ کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک بیوہ خاتون بنا کسی سہارے اپنے بچوں کی پرورش کرسکتی ہیں۔
انہیں تبصروں میں کئی صارفین نے حدیقہ کیانی اور اداکار بلال عباس کی آن اسکرین کیمسٹری کو بے حد سہارا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ دونوں ستاروں نے اپنے کرداروں کے ساتھ بھرپور انصاف کیا ہے۔ ڈرامے کی یہ قسط کمال کی تھی۔
Chemistry between Mahir and Mehru is too good. And i like the fact that they are trying to break the stereotypes.. #Dobara
— Asmara Sattar (@Dr_AsmaraSattar) January 26, 2022
Such an ADORABLE scene!How Mahir gifted Mehru glass bangles&told her about his choti khwahish behind them before lovingly putting them on her wrists… Mehru’s contradicting flashback added power to the scene but didn’t take away the romance!#BilalAbbasKhan #HadiqaKiani #Dobara pic.twitter.com/0cm2MDxcel
— Shaz (@thoughtsofshaz8) January 26, 2022
دوبارہ کی کہانی کیا ہے؟
یہ ڈراما ایک ایسی لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جس کی کم عمری میں اپنے سے بڑی عمر کے شخص کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جاتی ہیں اور اپنی زندگی شوہر کی مرضی کے مطابق گزارنے پر مجبور ہوجاتی ہیں۔ کیسے کپڑے پہننا ہے، کہاں جانا ہے، میک اپ کیسے کرنا ہے، ان سب کا فیصلہ وہ نہیں بلکہ اس کا شوہر کرتا ہے ایسے میں مہرو کے دل میں کئی خواہشات اور خواب دل میں دفن کردیتی ہیں، تاہم شوہر کے انتقال کے بعد مہرو اپنے دیرینہ خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے کیلئے ایک نئے سفر پر نکل کھڑی ہوتی ہے۔
Discussion about this post