تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق قاسم سوری کا استعفیٰ سیکریٹری قومی اسمبلی کو مل گیاہے۔ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج ووٹنگ ہونی تھی۔جن کے خلاف 159 ارکان نے تحریک پیش کی تھی۔ جس کے بعد قاسم سوری کے خلاف قاعدہ 12 کے تحت برطرفی کی کارروائی کی جانی تھی لیکن اب ان کے مستعفی ہونے کے بعد تحریک عدم اعتماد کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
اُدھر قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف مقابلے پر ہیں۔ سابق اسپیکر ایاز صادق نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کیے تھے لیکن وہ آخری لمحات میں یہ واپس لے لیں گے، یوں راجا پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہوجائیں گے۔
Discussion about this post