پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکردوست محمد مزاری نے ایوان میں ہونے والے حکومتی اتحاد کے دنگا فساد پرچیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا۔ خط کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کا موقف ہے کہ وہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ تب پی ٹی ارکان عمر بٹ، واثق عباسی، ندیم قریشی اور شجاع نوازنے اُن پر تشدد کیا۔
ڈپٹی اسپیکر کا کہنا ہے کہ انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اجلاس کی کارروائی روکنے کی کوشش کرکے امن و امان کو برباد کیا گیا۔ انہوں نے ممکنا ردعمل سے بچنے کے لیے سادہ کپڑوں میں اہلکاروں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حملہ ، لوٹے دے مارے۔ نئے قائد ایوان کا انتخاب تعطل کا شکار #PunjabAssembly #DeputySpeaker #HamzaShahbaz #PervezElahi #CMPunjab #Punjab #Pakistan #Taar#وزیراعلی_حمزہ_شہبازشریف pic.twitter.com/RV7G0VNgho
— Taar.TV (@taar_tv) April 16, 2022
ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کا مزید کہنا تھا کہ تشدد میں ملوث ارکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور آج کے اجلاس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔
Discussion about this post