اور آخر کار عمر شریف کو لے کر ائیرایمبولینس بیرون ملک روانہ ہوگئی ہے۔ جس کی منزل جرمنی ہوگی، جس کے بعد وہ امریکا کا رخ کرے گی۔دل کے عارضے میں مبتلا عمر شریف کا علاج امریکا میں ہی ہوگا۔ کراچی ائیر پورٹ سے اڑان بھرنے والی اس ائیرایمبولینس میں عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر اُن کے ساتھ ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عمر شریف کے دیگر اہل خانہ کمرشل پرواز سے امریکا جائیں گے۔ عمر شریف کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جن کا امریکا میں علاج ہونا ضروری تھا، اس دوران ویزے میں کچھ رکاوٹیں آئیں تو وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر اسے دور کیا گیا۔عمر شریف کے تمام تر علاج کی ذمے داری سندھ حکومت نے اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔
کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کا کہنا تھا کہ وہ اور والدہ آج ہی امریکا کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے عمرشریف کے پرستاروں سے اپیل کی کہ والد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔انہوں نے سندھ اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خصوصی دلچسپی دکھاتے ہوئے عمر شریف کے علاج کے لیے ائیر ایمبولینس کی سہولت فراہم کی۔
عمرشریف سے متعلق مزید خبروں کے لیے:
کیا عمرشریف کو سفر کے لیے ائیرایمبولینس مل جائے گی؟
عمر شریف کے لیے ائیرایمبولینس کراچی پہنچ گئی
Discussion about this post