محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں 3 دن تک مختصر ہیٹ ویو رہے گا۔ اس دوران موسم گرم، خشک تو کبھی انتہائی گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک چھو سکتا ہے جبکہ دن میں سمندری ہوائیں بھی نہیں چلیں گی۔ شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔ افغانستان اور مغربی بلوچستان پر ہوا کا زیادہ دباؤ ہوگا۔ ہفتے تک موسم میں بہتری آئے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں شہرقائد میں درجہ حرارت 34 سے 35 سینیٹی گریڈ رہے گا لیکن 8 اپریل کے بعد شہر میں گرمی کی شدت میں پھر سے اضافہ ہوجائے گا۔ بات کی جائے سندھ کے دیگر ضلعوں کی تو یہاں بھی موسم گرم، کبھی گرم اور خشک رہ سکتا ہے۔ جبکہ پارہ 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک چھو سکتا ہے۔
Discussion about this post