پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے حیدرآباد، بدین ، ٹھٹھہ اور کراچی میں دھواں دھار بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔جس کے تحت 3 سے 5 جولائی تک کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ اسی بنا پر متعلقہ محکموں کو ہر قسم کے خطراتے سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس سلسلےمیں اسپتالوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے وہیں ایمرجنسی ہیلپ لائن کے انتظامات بہتر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ کراچی والوں سے کہا گیا ہے کہ 3 سے 5 جولائی تک شہر میں موسلادھار بارش ہوگی ، اسی لیے وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلیں۔
Discussion about this post