کراچی کے عبداللہ ہارون روڈ پر قائم الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح پاکستان میں تعینات جرمن سفیر برن ہارڈ شلگہک نے کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اب الیکٹرک گاڑیوں کی حکمرانی ہوگی۔ اس لیے ہمیں پہلے سے ہی اس کی تیاری کرنی ہوگی ۔ الیکٹرک گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی سے بچنے میں مدد ملے گی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق جرمن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے کونکہ واقعی مستقبل انہی گاڑیوں کا ہے، مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے مہنگے فیول سے نجات مل سکتی ہے۔ یاد رہے کہ اس چارجنگ اسٹیشن پر جرمن اور چائینیز الیکٹرک گاڑیاں چارج کی جاسکتی ہیں۔ ایک گاڑی 3200 سے 3500 روپے میں مکمل چارج ہوتی ہے اور وہ 250 کلومیٹر تک کا سفر طے کرتی ہے-
اس اسٹیشن پر نا صرف 15 منٹ میں کار کی بیٹری 0 سے مکمل چارج ہوجاتی ہے بلکہ یہاں نصب سسٹم یہ چارجنگ انتہائی محفوظ انداز میں کرتا ہے جس سے گاڑیوں کی بیٹریاں خراب بھی نہیں ہوتیں۔
Discussion about this post