کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش نے موسم سہانا کردیا جبکہ موسم سرما کی پہلی نے بارش نے ٹھنڈ کی شدت میں بھی اضافہ کردیا ہے، اس حسین موسم میں کراچی کے بے تاب شہری موسم انجوائے کرنے ساحل سمندر کی جانب چل پڑے ہیں، شہر میں جاری وقفے وقفے سے بارش میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی عوام کو موسم انجوائے کرنے کا مشورہ دے ڈالا، لالا نے ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کی جس میں انہیں خوبصورت مناظر اور چھوٹی بیٹی کے ساتھ موسم کے لطف اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا اس وقت کراچی کے دلفریب موسم کی ویڈیوز اور تصاویر سے بھر چکا ہے، صارفین ورکنگ ڈے کے باوجود موسم سرما کی پہلی بارش میں خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔
Rain or shine, AKU always looks amazing. 🌧☔🤩
📷 Stadium Road campus, Karachi#AKUinRain #KarachiRain pic.twitter.com/DSPDGV014G
— Aga Khan University (@AKUGlobal) December 27, 2021
Pakora,coffee,this rainy winter,this paramount view & me. 🌈
؎
☺#karachirain pic.twitter.com/dAgb54hJqB— Fikar e Hussain a.s (@FikarHussain) December 27, 2021
#karachirain pic.twitter.com/9bLhf4ZZhL
— Raj Khatri (@raajj81) December 27, 2021
#karachirain in my boundries. pic.twitter.com/LkgFRNwoSV
— HamidPk (@AhmeedKe) December 27, 2021
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید اور قائداباد میں 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ ایئرپورٹ پر 4۔3 ملی میٹر بارش ہوئی، اولڈ سٹی ایریا میں 3 ملی لیٹر، پی اے ایف فیصل بیس میں 2 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس 4 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 8۔3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی میں 2۔3 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 2 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 3 ملی میٹر اور سرجانی ٹاؤن میں 5۔4 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ کیماڑی میں 4 ملی میٹر اور جامعہ الرشید کے علاقے میں 6۔2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان رہےگا، کل دوپہر تک وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ساحلی پٹی پر تھنڈر سیلز موجود ہیں جو شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
Discussion about this post