کراچی میں ہونے والی وقفے وقفے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی بھی بول پڑے۔ ایک بیان میں کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کے مطابق شہر قائد میں رمضان میں بجلی بند کرکے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے۔ نیشنل گرڈ سے سستی بجلی خرید کر شہریوں کو مہنگی فروخت کی جارہی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ بھاری بل لینے کے باوجود بجلی کی بندش ناقابل فہم ہے۔ بجلی کی ظالمانہ بندش کو فی الفور روکا جائے۔ لوڈ شیڈنگ کا ظلم بندنہ ہوا تو عوامی احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی بحال کرائی جائے اور وزیراعظم از خود اس صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیں۔
Discussion about this post