کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن(کے ایم سی) نے بیچ ویو پارک، کلفٹن کے قریب ایک اوپن ایئر ڈرائیو ان سنیما کا آغاز کیا ہے جس کا افتتاح ایڈمنسٹرٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کیا،افتتاحی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ بیرسٹر مرتضی نے سینما میں لگائے گئے فوڈ اسٹال کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ جگہ جو کبھی لاوارث ڈمپ یارڈ ہوا کرتی تھی اب کے ایم سی نے سن سیٹ سنیما میں ڈرائیو میں تبدیل کر دیا ہے۔ کلفٹن میں دعا راؤنڈ اباؤٹ کے بالکل ساتھ واقع ہے، کراچی کی ٹھنڈی ہوا کے ساتھ آئیں اور فلموں سے لطف اندوز ہوں۔ مرتضی وہاب کے مطابق ہمارے شہر کراچی کو تفریحی مقامات کی ضرورت ہے جتنی بھی اوپن اسپیس ہیں وہاں ترقیاتی منصوبے شروع کی جائیں گی۔ کے ایم سی کاوشوں کے باعث کلفٹن دعا چورنگی میں بنایا گیا ڈرائیوان سینما میں بیک وقت 150 گاڑیوں کھڑی ہوسکیں گی اور شہری کھلی فضاء میں فلم سے لطف اندوز ہوسکیں گے، اس سینما میں یادگار اور ایسی فلمیں دکھائی جائیں گی جو ثقافت اور تاریخی پس منظر کے حامل ہونگی، دن میں تین شوز دکھائے جائے گے۔
The place that once used to be an abandoned dump yard has now been converted by #KMC into a drive in #SunsetCinema. Located right next to Dua Roundabout in Clifton, come & enjoy the movies with the cool breeze of #Karachi pic.twitter.com/KVQcVeARIB
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) November 28, 2021
Discussion about this post