نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کا اطلاق اپریل کے بلوں پر ہوگا۔ نیپرا کے مطابق یہ اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی تجویز پیش کر دی۔
فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی سماعت کے دوران نیپرا کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں 4 روپے 68 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ریلیف پیکج کے باعث صارفین پر اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔
Discussion about this post