بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر کندپور میں طالبات سراپا احتجاج ہیں۔ 25 کے قریب مسلم طالبات کو کالج میں داخلے کی اجازت محض اس لیے نہیں دی گئی کیونکہ انہوں نے حجاب پہن رکھا تھا۔
اس سے قبل اوڑپی ڈسٹرکٹ میں بھی کچھ ایسا ہی واقعہ رونما ہوا تھا۔ کندپور میں جب یہ طالبات کالج کے مرکزی گیٹ پر پہنچیں تو انہیں بتایا گیا کہ حجاب کی وجہ سے انہیں اندر نہیں داخل ہونے دیا جائے گا۔
#viralvideo
Karnataka College Principal Stops #Hijab-Wearing Students From Entering Premises pic.twitter.com/hZHRIOuXIu— 🇵🇸 𝐊𝐇𝐔𝐃𝐇𝐀 𝐃𝐎𝐔𝐒 🇵🇸 (@KhudhaDous) February 4, 2022
جس پر ان طالبات نے شدید احتجاج کیا۔ کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حجاب پر پابندی ریاستی حکومت نے لگائی ہے اور اسی لیے وہ اس پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔ مسلم طالبات کو اُسی صورت میں کالج میں داخل ہونے دیا جائےگا۔ اگر وہ حجاب کو اتار دیں۔
جس کے جواب میں طالبات کا یہی کہنا تھا کہ حجاب کو وہ بطور پردہ استعمال کرتی ہیں اور یہ ان کا شرعی حق ہے۔ جس کے خلاف کالج اور ریاستی انتظامیہ کا یہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔ بہرحال کالج انتظامیہ ہٹ دھرمی پر اتری ہوئی ہے۔ اس فیصلے خلاف جہاں مسلم طالبات احتجاج کررہی ہیں۔
#viralvideo
Karnataka College Principal Stops #Hijab-Wearing Students From Entering Premises pic.twitter.com/hZHRIOuXIu— 🇵🇸 𝐊𝐇𝐔𝐃𝐇𝐀 𝐃𝐎𝐔𝐒 🇵🇸 (@KhudhaDous) February 4, 2022
وہیں طالب علموں کی ایک بڑی تعداد بھی ان طالبات سے اظہار یکجہتی کے لیے کالج کے سامنے مظاہرہ کررہی ہے۔ باشعور ہندو بھارتیوں نے بھی اس فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے اور اسے مذہبی آزادی کے منافی قرار دیا ہے۔ طالبات کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ان کی تعلیم کا حرج ہورہا ہے لیکن کالج انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی۔
Discussion about this post