بالی ووڈ دبنگ خان پر تنقید کے تیر برسانے والی متنازع کوئین کنگنا رناوت اس بار انہیں کے نقش قدم پر چلنے لگیں، چند روز قبل او ٹی ٹی پلیٹ فارمز آلٹ بالاجی اور ایم ایکس پلیئر پر لاک نامی رئیلٹی شو نشر کیا گیا جس کی میزبانی کنگنا رناوت کرتی دکھائی دی لیکن سوشل میڈیا پر شو کے چرچے اس وقت شروع ہوئے جب شو کے پرموشن کے دوران کنگنا رناوت نے سلمان خان پر طنز کے تیر برسائے تھے، پروموشن کے موقع پر کنگنا یہ کہتی ہوئی نظر آئیں کہ یہ آپ کے بھائی کا گھر نہیں ہے، جو کہ واضح طور پر سلمان خان کے شو بگ باس کی جانب ایک اشارہ تھا۔ تاہم جلتی میں تیل کا کام شو کے پہلی قسط نے بھی کردیا، جس میں شو کے آغاز سے ہی امیدوار آپس میں لڑتے جھگڑتے دکھائی دیے اور بہتر سہولیات کے نہ ملنے پر گلے شکوے بھی کرتے نظر آئے، پہلی قسط کے نشر ہونے پر صارفین کا کہنا تھا کہ کنگنا رناوت کا یہ شو سپر اسٹار سلمان خان ہوسٹٹیڈ شو بگ باس سے کافی حد تک ملتا جھلتا ہے جبکہ کچھ صارفین نے تو اس شو کو بگ باس کی سستی کاپی بھی قرار دے دیا۔
#LockUpp
thus far.. a low budget #BB15. But has the scope for pushing boundaries. Hope @ektarkapoor doesnt fall into just #RW #KanganaRanaut𓃵 crap but let this flair into much better, real, bitter exchange of sane minds n goes beyond junvenile nature of #Biggboss— Prasad (@Prasad_C_) March 1, 2022
ایک صارف نے ایکتا کپور سے سوال کیا کہ اس شو میں بگ باس سے مختلف کیا ہے؟
Tell me @ektarkapoor how it is different than bigg boss ?pic.twitter.com/xdIvAbEHmj
— In lock upp (@BhaktWine) February 28, 2022
ایک صارف نے اس شو کو بورنگ اور سست بھی کہا۔
This #LockUpp is so boring,idk what this show is all about?🤷♂️
Watching this show only for @munawar0018 ! Otherwise,everybody is just so boring— Shashank (@shawshank1122) March 1, 2022
ٹی وی کی دنیا کی ملکہ ایکتا کپور کے پروڈکشن میں بنے اس شو میں 16 مشہور اور مختلف متنازع میں گھیری شخصیات کو شامل کیا گیا ہے جو 72 دنوں تک لاک اپ میں رہیں گے، اس دوران سبھی سے انکی سہولیات چھین لی جائیں گی جبکہ ان کی ہائی مطالبات کو پورا کرنا تو دور کنٹیسٹنٹ کو شو کی جیل میں ایسے لوگوں کے ساتھ بند کردیا جائے گا، جنہیں وہ دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اس رئیلٹی شو کی پہلی قسط 28 فروری کو نشر کی گئی، شو میں پائل روہتگی، منور فاروقی، نشاراول، تحسین پونا والا، کرن ویربوہر ،سنیل پال، ببیتا پھوگاٹ، سائشا شنڈے، چکرپانی، پونم پانڈے، سارہ خان، سدھارتھ شرما، شیوم شرما، اور انجلی اروڑہ شامل ہیں۔
Discussion about this post