سوشل میڈیا کی دنیا میں ان دنوں کوئیک ڈانس گروپ کا چرچا ہے، جن کے ڈانس مووز اور اسٹیپس نے ہر کسی کو اپنا گرویدہ بنارکھا ہے، ہر کوئی ان کے ساتھ تھرکنے پر مجبور ہیں۔ کوئیک اسٹائل ڈانس ایک ناروجیئن گروپ ہے جو 2006 میں پاکستانی نژاد نارویجئن بھائیوں سلیمان ملک، بلال ملک اور ان کی تھائی نژاد نارویجئن دوست ناصر سری خان نے بنایا تھا۔
اس گروپ کی خاصیت یہی ہے کہ اس میں کسی رنگ و نسل کی کوئی حدود نہیں، چین، جاپان سمیت مختلف رنگ و نسل کے لوگ شامل ہیں، جو مشرقی اور مغربی ثقافتوں کا حسین امتزاج بیان کرتا ہے۔ بالی ووڈ ہو یا ہالی ووڈ، کورئین سانگز ہو یا پھر پاکستان کے مقبول ترین گیت، کوئیک اسٹائل گروپ کے کریزی ڈانس مووز سے سبھی لطف اندوز ہورہے ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر جہاں کوئیک اسٹائل نے گانا کالا چشمہ پر ڈانس کرکے دھوم مچائی ہے۔
View this post on Instagram
وہیں چرا کے دل میرا پر اس گروپ کے ڈانس مووز نے صارفین کے بھی دل چرا لیے ہیں۔
View this post on Instagram
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا ہٹ گانا ‘کنایاری’ بھی کوئیک اسٹائل کی لسٹ میں شامل ہے۔
@thequickstylee You want to see us live? #Oslo #dance #wedding ♬ Kana Yaari – Kaifi Khalil & Eva B & Wahab Bugti
تو جناب گلوکار ابرار الحق کا گانا نچ پنجاپن کو کون بھول سکتا ہے؟
View this post on Instagram
کوئیک کرو کے نام سے بننے والے اس ڈانس گروپ نے 2009 میں نہ صرف ’ناروے گاٹ ٹیلنٹ‘ شو جیتا تھا بلکہ ناروے سمیت یورپ کے مختلف ممالک کے شوز میں بھی حصہ لیا ہے۔ دی کوئیک نے 2016 میں چین کے شہر شینگ ڈو میں اپنا اسٹوڈیو کھولا ہے۔ اس گروپ کو کو ریڈبل، سام سنگ، مونسٹر اور نائیکی جیسے بڑے برینڈز بھی سپانسر کر چکے ہیں جن کے بدولت یہ ڈانس گروپ بیرون ممالک میں بھی کام کر رہا ہے۔
Discussion about this post