وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ٹیم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج این سی او سی بند ہو رہا ہے اور این سی او سی نے کورونا سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ اور مؤثر کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہماری کوششوں کو عالمی اداروں نے تسلیم کیا۔
Today, as NCOC closes down, I want to congratulate the NCOC team & it’s ldership for a professional, nationally-coordinated response to the pandemic. As a result our Covid response was recognised by int agenciies & people in the field as one of the most successful globally.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 31, 2022
دوسری جانب سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بھی اپنے بیان میں بتایا کہ این سی او سی کے آپریشن کا آج آخری دن ہے۔ اسد عمر کے مطابق کورونا سے متعلق ذمہ داریاں وزارت صحت کو منتقل کر دی گئی ہیں۔۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ 2 سالوں کے دوران این سی او سی کی سربراہی کرنا اور ایک شاندار ٹیم کے ساتھ کام کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اللہ کی رحمت اور پوری قوم کے تعاون سے ہم اس بے مثال چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ایک پاکستانی کی حیثیت سے مجھے بے حد فخر ہے کہ عالمی ایجنسیز اور شخصیات کی جانب سے پاکستان کی کورونا پالیسیز کو سراہا گیا۔
With Allah’s mercy & support of the entire nation, we have been able to overcome this unprecedented challenge. Makes me immensely proud as a Pakistani that Pak recieved praise for it’s covid response as one of the most successful in the world from global agencies & personalities
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 31, 2022
Discussion about this post