کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور آسٹریلیا میں اس وبا کے حوالے سے سخت اقدامات کے پیش نظر اب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کینگروز کے دیس کا رخ نہیں کرے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کو 24 جنوری سے 9 فروری تک آسٹریلیا میں 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں حصہ لینا تھا لیکن فی الحال اُس نے اس دورے کے لیے معذرت کرلی ہے۔ نیوزی لینڈ اب آسٹریلیا کب جائے گی؟ اس بات کا فیصلہ دونوں بورڈز بہت جلد کرنے والے ہیں۔ خیال یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ کورونا کی صورتحال میں بہتری کے بعد ہی ایسا ممکن ہوسکے گا۔
The BLACKCAPS tour of Australia, initially scheduled for January 24-February 9, has been postponed until further notice, due to the lack of certainty over when the squad would be able to return to New Zealand 🏏
More | https://t.co/DZ06T8DCag
#AUSvNZ #CricketNation #Cricket— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 19, 2022
Discussion about this post