گلوکار علی سیٹھی اور شے گل کے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے’پسوڑی’ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ سپر ہٹ گانے کو صرف 3 ماہ کے دوران یوٹیوب پر 10کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ 24 لاکھ سے زائد صارفین اسے پسند کرچکے ہیں۔ پنجابی زبان میں بنائے گئے اس گانے کے دیوانے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جہاں ہر کوئی اس کے جادوئی دھنوں پر جھومنے پر مجبور ہے، دیسی ہو یا ودیسی ہر کوئی گلوکار علی سیٹھی اور شے گل کی مدھر کن آوازوں کے سحر میں مبتلا ہے۔
پسوڑی گانے نے جہاں سرحدوں اور فاصلوں کو مٹاتے ہوئے پیار، ہمدردی اور محبت کا پیغام دیتے ہوئے میوزک لورز کے دل جیتے وہی اس گانے میں ساز و تال کی یگانیت، پاکستانی ثقافت کی خوبصورت عکاسی، صاف، سیدھے اور پیارے بول نے ہر ایک کو اپنا گرویدہ بنادیا ہے۔ امریکی میگزین دی نیویارکر نے کوک اسٹوڈیو کے گانے پسوڑی کو پاکستان اور بھارت کو متحد کرنے کا ذریعہ بھی قرار دیا ہے۔
Ali Sethi’s pop song sits firmly at No. 1 on the Indian music charts. “People are streaming ‘Pasoori’ in villages, in cities, in regions where people don’t even speak the language but furiously feel the vibe,” @naanking writes. https://t.co/1cfuX24It7
— The New Yorker (@NewYorker) May 9, 2022
کامیابیوں کا مسلسل جھنڈا گاڑنے پرمیوزک پروڈیوسر ذوالفقار جبار خان عرف ذلفی نے مداحوں کی جانب سے گانے کو پسند کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گِل نے بھی گانے کی شاندار کامیابی کا جشن مناتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر اس کے ویوز سے متعلق اسکرین شاٹ بھی اسٹوریز پر شیئر کیے۔
Discussion about this post