ٹی ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ میں آخر کار پاکستان اور بھارت کا بڑا میچ ہوگیا، جس میں پاکستان نے یکطرفہ شکست دے کر بھارتی ذرائع ابلاغ اور سابق کھلاڑیوں کے منہ بند کردیے لیکن اس سارے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان کسی بھی مرحلے پر کوئی تناؤ اور کشیدگی دکھائی ہی نہیں دی۔ جس سے ثابت ہوگیا کہ یہ کھلاڑی واقعی ’اسپورٹس مین اسپرٹ‘ کے ہنر سے آشنا ہیں۔ بالخصوص جس کھلے دل کے ساتھ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے رضوان کو گلے لگایا اور ٹاس کے بعد بابر اعظم کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر مسکراتے ہوئے یہ میدان سے واپس آئے۔ ان مناظر نے تو جیسے پاکستانی پرستاروں کے دل جیت لیے۔ یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافی ساحل سہیل کی کم سن بیٹی تو جیسے سوشل میڈیا کی شہزادی بن گئی ہے۔ جس نے والد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ’پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو شکست دے دی لیکن جیت کوہلی اور بابراعظم کی ہوئی ہے۔‘ اس ننھی کلی کے مطابق وہ سمجھتی ہے کہ کوہلی اور بابر ایک ہی ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں کیونکہ وہ بھائی ہیں۔ معصوم اور پیاری سی اس گڑیا نے بھارتی انتہا پسندوں کو ایک پیغام دیا ہے کہ کھیل دلوں کو جوڑتا ہے، نا کہ فاصلہ پیدا کرتا ہے۔ بچی کی کہی ہوئی انمول باتوں نے سوشل میڈیا پر ہر ایک کو متاثر کیا ہے۔
My daughter tells me that @imVkohli & #BabarAzam are bothers and both of them won last night. #IndiaVsPak #Cricket is a game! So, Take it as a game! pic.twitter.com/lsl5KyqBTQ
— Saahil Suhail (@SaahilSuhail) October 25, 2021
صارف رزاق نے لکھا کہ معصوم بچی نے ایک خوبصورت پیغام دیا، کاش ہر کوئی یہ سمجھ سکتا۔
A beautiful message by cutee bachi .Kash all grown up think so https://t.co/tRFjbkuBtn
— Razaq khatana (@khatana76649116) October 26, 2021
ایک اور صارف منتشا نے لکھا کہ اس کی حساسیت اور نقطہ نظر زیادہ تر لوگوں سے بہت بہتر ہے۔ یہ ایک فرشتہ ہے اللہ نصیب اچھے کریں۔
Wow 😍❤️
Her sensibility and perspective is so much better than most people’s! Bless your daughter. What an angel. https://t.co/azTnzcrCu7
— Mantasha (@MantashaBRashid) October 26, 2021
سریندر سنگھ کے مطابق واقعی یہ ایک حقیقت ہے کہ بچے جھوٹ نہیں بولتے، ہم سب بھائی ہیں بھائی چارہ یوں ہی سلامت رہیں۔
Its true kids don’t lie end of the day we are all brothers long live the brotherhood ,, https://t.co/mC6YM1n55u
— Surinder Singh Channi (@Channi_INC) October 25, 2021
پاک بھارت میچ سے متعلق مزید پڑھیں:
سہیواگ اور گھمبیر کی انتہاپسندانہ سوچ پر باشعور بھارتیوں کا کرارا جواب
پاکستان کی جیت اور بیٹے کی شاندار بیٹنگ پر بابر اعظم کے والد آبدیدہ
Discussion about this post