دنیا کے خوبصورت اور حسین ممالک کی سیر کرنا ہر کوئی چاہتا ہے بعض لوگ خطرات اور مشکلات سے بھرے سفر کی بھی خواہش رکھتے ہیں لیکن کیا آپ ایسی جگہ جانا پسند کریں گے جہاں کئی بحری اور فضائی جہاز پراسرار طور پر غائب ہوچکے ہیں، کئی جانوں سے متعلق کوئی بھی معلومات تاحال سامنے بھی نہیں آسکی ہے۔
یہ پراسرار جگہ ہے برمودہ ٹرائی اینگل جو امریکا کے جنوب مشرقی ساحل پر بحر اوقیانوس میں برمودا، فلوریڈا اور پورٹو ریکو کے درمیان واقع ہے، جس کے سفر سے متعلق ایک کروز کمپنی نے مسافروں کو بڑی پیش کش دے کر سب کو حیران کردیا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر بحری جہاز برمودا کے تکون میں غائب ہو جاتا ہے تو تمام مسافروں کو ان کے ٹکٹس کی رقم پوری واپس کر دی جائے گی۔
دیوہیکل نارویجن پرائما لائنر یہ جہاز نیویارک سے روانہ ہوگا جس کے لیے مسافروں کو ایک ہزار 450 پاؤنڈز یعنی سوا لاکھ روپے جیسی بھاری رقم ادا کرنی ہوگی۔
واضح رہے کہ برمودا ٹرائی اینگل سے وابستہ چند داستانیں ایسی ہیں جن کے باعث اس کو شیطانی مثلث بھی کہا گیا ہے، ان داستانوں میں انسانوں کا غائب ہوجانا اور بحری اور فضائی جہازوں کا کھو جانا جیسے غیر معمولی واقعات شامل ہیں۔ اب تک اس مقام پر 2 ہزار بحری جہاز اور 200 طیارے لاپتہ ہوچکے ہیں، یہاں ایسی برقی لہریں اور مقناطیسی کشش بھی موجود ہے جو بڑے بڑے جہازوں کو تروڑ مروڑ کر رکھ دیتی ہیں امریکی میڈیا پر اس جگہ سے متعلق خلائی اور دیگر حقائق سامنے لانے والوں کو قتل بھی کیا جا چکا ہے۔
Discussion about this post