گزشتہ 24 گھنٹوں سے سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو زرداری کی عوامی مارچ سے خطاب کے دوران ان کے کہا ہوا یہ جملہ گردش میں ہے کہ انہوں نے ٹانگیں کانپنے کے بجائے ” کانپیں ٹانگ رہی ہیں ” کہا تھا۔ اس پر وفاقی وزرا اور کئی صارفین بلاول بھٹو زرداری کی غلط اردو کو ہدف طنز بنارہے ہیں، میمز بنا کر وائرل کیے جارہے ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے کئی رہنما یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کی تقریر میں ہیرا پھیری کرکے یہ الفاظ شامل کیے گئے۔ بلاول بھٹو نے ایسے کوئی الفاظ ادا نہیں کیے بلکہ یہ جعلی آڈیو ویڈیو ہے۔
” تار” کی تحقیق کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ڈی چوک پر کارکنوں سے خطاب کے وقت یہ ضرور کہا تھا کہ ” جب دونوں طرف حملے ہورہے تھے تو آپ کے وزیراعظم کے ٹانگیں کانپ رہے ہیں۔ پسینہ چھوٹ رہا ہے۔”
"اس ملک میں جمہوریت کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان نے قربانیاں دی ہیں اور ہم یہ برداشت نہیں کرسکتے کہ ایک کٹھپتلی اس جمہوریت کو نقصان پہنچائے۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari#GameOverIK#AwamiMarch
1/3 pic.twitter.com/PvCJpfOnOA— PPP (@MediaCellPPP) March 8, 2022
لیکن اس سے پہلے گوجر خان میں انہوں نے ایک بڑے عوامی سمندر سے آغاز میں ہی خطاب کرتے ہوئے اُن کی زبان واقعی پھسلی تھی اور وہ بولے کہ ” آپ کا جوش اور جذبہ اسلام آباد کو ہلا رہا ہے۔ اسلام آباد میں کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔”
دلچسپ بات یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل سے گوجر خان میں بلاول بھٹو زرداری کی یہ ویڈیو ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔
Discussion about this post