کیلیفورنیا کے ہائی وے پر ڈالرز کی بارش، لوگوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا مٹھیاں بھر بھر کے اپنی جیبوں میں نوٹ جمع کرتے رہیں، یہ افراتفری کا واقعہ نقد رقم لے جانے والے بکتربند ٹرک کا دروازہ انٹراسٹیٹ فائیو پر سین ڈیاگو کے قریب فری وے پر کھلنے سے پیش آیا، جہاں نوٹوں سے بھرا تھیلے سڑک پر بکھیر گئے اور لوگ ہواس باختہ سڑک کے گرد گھومتے رہے، نوٹ اٹھاتے اور خوشی سے مٹھی بھر کر ہوا میں اچھالتے رہے، ان کے لیے یہ لمحہ کسی عید سے کم نہ تھا جیسے انکی لاکھوں کی لوٹری لگ گئی ہو لیکن رنگ میں بھنگ اس وقت ڈال گیا جب پولیس نے ایک مرد اور عورت کو نقد اٹھانے پر گرفتار کرلیا، دلچسپ منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جلد وائرل ہوگئی جس پر کیلیفورنیا ہائی وے پیٹرول سارجنٹ کرٹِس مارٹن نے خبردار کیا ہے کہ یہ ویڈیو اُن افراد کو پکڑنے کے لیے استعمال کی جائےگی جو فوری طور پر فری وے سے اٹھائی گئی رقم واپس نہیں کریں گے۔ ہائی وے پیٹرول سارجنٹ کے مطابق یہ ہزاروں ڈالر ایک بینک کی ملکیت ہیں جو کہ مختلف افراد کی جانب سے جمع کرائے گئے تھے، لوگوں کے لیے بہتر یہ ہی ہے کہ وہ دیانت داری سے اٹھائی گئی رقم پولیس کےحوالے کردیں ورنہ انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔
View this post on Instagram
Discussion about this post