جرمنی کے بینجمن لسٹ اورامریکا کے ڈیوڈ ڈبلیو سی میک ملن کو کیمسٹری کے نوبل انعام کے لیے چن لیا گیا ہے۔’ایسمٹرک آرگینو کیٹالیسس“ کہلانے والے کیمیائی عمل کی دریافت پر جرمنی کے بنجمن لسٹ اورامریکی سائنس دان ڈیوڈ ڈبلیو سی میک ملن کو مشترکہ طور پر نوبل انعام دینے کا اعلان ہوا ہے۔ دونوں کی دریافت بالکل نیا عمل ہے، جس کے تحت نئے مرکبات کی تیاری آسان ہوئی ہے۔یہی نہیں ان میں نئی ادویات سے لے کر سورج کی روشنی سے بجلی بنانے والے مرکبات تک شامل ہیں۔
Discussion about this post