پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں کراری مار کا ایسا زخم بھارتیوں کو ملا ہے کہ وہ اب تک اسی صدمے میں ہیں۔ جبھی ایسا لگ رہا ہے کہ بھارت میں اس شکست کے تیسرے دن بھی صف ماتم مچا ہوا ہے۔ ہربجھن سنگھ جو میچ سے پہلے بڑے دعوے کررہے تھے اور شعیب اختر کو یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ واک اوور ہی ہمیں دے دو کیونکہ مقابلہ نہیں کرسکتے۔ اب منہ پر تالے لگے ہیں۔جس پر فاسٹ بالر محمد عامر نے انہیں سوشل میڈیا پر چھیڑا۔ جنہوں نے ہربھجن سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ہار کے بعد کہیں ٹی وی تو نہیں توڑا۔
hello everyone woh pochna yeah tha @harbhajan_singh paa ji ne TV to ni tora apna koi ni hota hai end of the day its a game of cricket 😊.
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) October 25, 2021
جس پر ہربھجن سنگھ کے تن بدن میں آگ لگ گئی، جنہوں نے برسوں پرانی چھکے مارنے کی اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے محمد عامر کو لکھا کہ اب تم بھی بولو گے۔۔ یاد ہے ناں یہ چھکا۔۔۔
Ab Tum bi bologe @iamamirofficial yeh 6 ki landing tumhare ghar k tv par to nahi hui thi ?? Koi nahi hota hai end of the day it’s a game of cricket as u rightly said 🤣 https://t.co/XqSnWhg9t3 pic.twitter.com/4IuWpPOpF1
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 26, 2021
ہربھجن سنگھ تو ایسے تلمائے کہ محمد عامر پر لارڈز میں جان بوجھ کر نوبال کرانے پر بھی اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔ یہاں تک لکھ دیا کہ محمد عامر فکسر ہیں اور انتہائی بدتمیز ی سے لکھا کہ چل دفعہ ہوجا۔۔
Fixer ko sixer.. out of the park @iamamirofficial chal daffa ho ja pic.twitter.com/UiUp8cAc0g
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 26, 2021
اب ایسے میں محمد عامر کہاں چپ رہنے والے تھے۔ جنہوں نے لکھا کہ تین دن پہلے منہ کی کھانی پڑی تھی وہ بھول گئے۔ محمد عامر کے مطابق اُن کے ماضی کے بارے میں بات کرکے اچھا نہیں کیا۔
Bare hi dheet ho talking about my past wouldn’t change the fact that tumko 3 din pehle moun ki khani pari. and how about your illegal bowling action mate ab nikal or humko WC win karta dekh. walk over tu nhi mila jao Park me walk karo u’ll feel better @harbhajan_singh https://t.co/i1dCh7I28c
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) October 26, 2021
عامرکا کہنا تھا کہ ہربھجن سنگھ اپنے ’الیگل بالنگ ایکشن‘ کے بارے میں کیا کہیں گے۔ فی الحال ابھی نکلیں اور ہم کو ورلڈ کپ جیتتا ہوا دیکھیں۔ واک اوور تو نہیں ملا۔جا کر پارک میں واک کرلو۔ ہربھجن سنگھ کو اور غصہ دلاتے ہوئے محمد عامر نے انہیں یاد دلایا کہ کیسے آفریدی نے چار گیندوں پر 4چھکے مارے تھے ہربھجن سنگھ کی بالنگ پر۔
بھارتی اسپنر تو سمجھیں طیش میں آگئے۔ اور دھڑا دھڑپوسٹ کرنے لگے،۔ جس کے جواب میں محمدعامر نے ٹوئٹ کیا میں تو سونے چلاتم بولتے رہو۔۔۔ ایسے میں کئی صارفین نے محمد عامر کے حق میں بھی بولنا شروع کردیا۔ایک صارف نے لکھا کہ جو نفرت کے زہر میں ہوں اُن سے بات کرنا ہی نہیں چاہیے۔
There is a famous quote by Winston Churchill for such haters!
Dear @iamamirofficial you will never reach your destination if you stop and throw stones at every dog (Hater) that barks. https://t.co/OYZvvM2TIw
— Haris Khan (@haarriisssssss) October 26, 2021
صحافی سلیم خالق کا کہنا تھا کہ عامر نے ماضی میں جو کیا وہ غلط تھا ان سے لاکھ اختلافات لیکن ہربجھن سنگھ نے انہیں جس طرح تضحیک کا نشانہ بنایا وہ درست نہیں۔
عامر نے ماضی میں جو کیا وہ غلط تھا،ان سے لاکھ اختلافات سہی لیکن ہربھجن سنگھ نے انھیں جس طرح تصحیک کا نشانہ بنایا وہ درست نہیں ہے،جب کوئی جواب نہیں بنا تو پھر ماضی کو سامنے لے آئے،وقار یونس کے خلاف بھی محاذ کھڑا کر دیا گیا،صاف ظاہر ہے کہ بھارت کو پاکستان سے شکست ہضم نہیں ہو رہی
— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) October 27, 2021
بیشتر صارفین نے ہربجھن سنگھ کی اس حرکت کو نازیبا اور اخلاق سے گرا ہوا قرار دیا۔
Discussion about this post