شوبزنس کی دنیا کے چمکتے دمکتے ستارے ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے ہاتھ سے ہاتھ ملا لیے ہیں۔ دونوں کسی ڈراما پروڈکشن میں نہیں بلکہ ملبوسات کی برانڈ کو متعارف کرانے جارہے ہیں۔ کراچی کے مقامی ہال میں اس مشترکہ پیش کش ” کاسٹ اینڈ کرو” کی رونمائی تقریب ہوئی۔
جس میں عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ وہ اس برانڈ کے ذریعے مشرقی اور مغربی طرز کے ملبوسات تیار کریں گے۔ اس موقع پر دونوں کے اس نئے سفر پر مبارک باد دینے اور نیک خواہشات کے لیے شوبزنس کے کئی فنکاروں کے علاوہ کرکٹر شعیب ملک نے خاص طور پر شرکت کی۔ ہمایوں سعید کے مطابق ” کاسٹ اینڈ کرو” میں فیشن کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ملبوسات کو پیش کیا جائے گا۔
اس مقصد کے لیے کراچی ہی نہیں ملک بھر میں مختلف آؤٹ لیٹس کھولی جارہی ہیں۔ ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے آخری بار شہرت یافتہ ڈراما سیریل ” میرے پاس تم ہو” میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ جس میں دونوں کی اداکاری اپنے عروج پر رہی۔
Discussion about this post