قومی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں اومی کرون کے نئے سب ویرینٹ بی ٹو اے ٹو بارہ ون کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔ مختلف ممالک میں بھی اس خطرناک اور نئی قسم کے ویرینٹ کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ قومی ادارہ صحت نے اپنی ٹوئٹ پر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے، ویکسی نیشن کرانے اور ویکسی نیشن مکمل ہونے کے 6 ماہ بعد بوسٹر شاٹس لگوانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
The best preventive measure (besides mask-wearing at crowded places) is COVID-19 vaccination. We strongly recommended getting vaccinated and all those due for boosters must get the shots immediately.
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) May 9, 2022
Discussion about this post