یوم تکبیر ۔۔۔ ایک یادگار اور قابل فخر دن۔ جس کے 24 سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان نے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے تحت خصوصی ملی نغمہ ” نہ جھکے تھے نہ جھکیں گے جاری کیا ” جس کا ہر منظر ولولہ انگیزی اور اس عظیم وطن کی محبت سے سرشار ہے۔آج ہر پاکستانی اس دن کو بھرپور انداز میں منارہا ہے۔ کون بھول سکتا ہے کہ 28 مئی 1998 کا وہ تاریخ ساز اور ناقابل فراموش دن، جب پاکستان نے بھارت کے جواب میں چاغی کے پہاڑوں میں5 ایٹمی دھماکے کیے۔ فضا نعروں سے گونج رہی تھی۔ ہر چہرہ خوشی سے کھلا ہوا تھا کیونکہ پاکستان ، مسلم دنیا کی پہلی اور اقوام عالم کی 7ویں ایٹمی طاقت بن چکا تھا۔ ایک خواب تھا جو دیکھا گیا وہ حقیقت کا روپ دھار چکا تھا۔
پاکستانی سائنس دانوں، افواج پاکستان اور اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کا یہ کارنامہ 24 سال سے” یوم تکیبر” کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔ دنیا نے تسلیم کیا کہ کم وسائل کے باوجود پاکستان نے انتہائی قلیل مدت میں خود کو ایٹمی سپر پاور بنانے کے لیے دن و رات ایک کردیے۔ ان ایٹمی دھماکوں نے بھارت کے غرور اور تکبر کو بھی خاک میں ملا دیا۔ پاکستان پر دباؤ تو بہت ڈالا گیا لیکن یہ عظیم ملک کسی کی دھمکی یا دھونس سے ڈرا نہیں۔ کیا یہ کم ہے کہ آج تک کوئی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے سے دیکھنے کا سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کا دفاع اب ایک ناقابل تسخیر ہے۔ یہ مملکت ریاست ایک ذمے دار ایٹمی قوت ہے اور یہ ایک ایسا اعزاز ہے جس پر ہر پاکستانی فخر کرتا ہے۔
یوم تکبیر: جب پاکستان نے 5 ایٹمی دھماکے کیے، ایٹمی طاقت کے 24 سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان کا خصوصی ملی نغمہ جاری۔
@CMShehbaz @MaryamNSharif @NawazSharifMNS @GovtofPakistan @Marriyum_A @ForeignOfficePk#یوم_تکبیر #YoumETakbeer #DrAbdulQadeerKhan #PakistanZindabad #Pakistan pic.twitter.com/J0C2X55AEf— Taar.TV (@taar_tv) May 28, 2022
Discussion about this post